قومی ائیرلائنز پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ

0
7

مشرق وسطیٰ کی صورتحال ، قومی ائیرلائنزنے اندرون و بیرون ملک ٹکٹوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ۔
جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کے باعث اندرون وبیرون ملک ٹکٹوں کی قیمت میں بھی 10 سے 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ملکی ایئرلائنزکی مشرق وسطیٰ کے لئے پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیاہے۔پروازوں میں اضافہ خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی عید پرواپسی کے لئے کیا گیا جبکہ اندرون ملک کرایوں میں اضافے کے باعث پروازوں پر مسافروں کی تعداد میں 40 فیصد کمی ہوگئی ہے۔
نجی ایئرلائنز کی مشرق وسطیٰ کے لئے پروازوں میں عید کے دنوں میں ایک درجن سے زائد پروازوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply