نیتن یاہو اسرائیل کیلئے خطرہ ،وہ مزیداقتدارمیں رہنےکےاہل نہیں،سابق اسرائیلی نائب چیف آف اسٹاف

سابق اسرائیلی نائب چیف آف اسٹاف یائیر گولان نے بنیامین نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم ایرانی نظام کو کمزور کرنے کے بجائے اسے مزید مضبوط بنانے کا سبب بنے ہیں۔
اپنے بیان میں یائیر گولان نے کہا کہ موجودہ پالیسیوں کے نتیجے میں ایران ختم ہونےکےبجائےزیادہ مستحکم اور اسٹریٹیجک برتری کے ساتھ سامنے آیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو نے خود کو اسرائیلی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت کیا ہے اور اب وہ مزید اقتدار میں رہنے کے اہل نہیں رہے۔
یائیر گولان کے مطابق 7 اکتوبر کے واقعات کے بعد بننے والی ناکام کابینہ کو آئندہ قیادت کا موقع نہیں ملنا چاہیے اور اسرائیل کی حقیقی سکیورٹی کے لیے حکومت میں تبدیلی ناگزیر ہے۔















