نیتن یاہو کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت اتوار سے دوبارہ شروع ہوگی

0
3

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف 2020 سے جاری کرپشن کیسز کی سماعت اتوار سے دوبارہ شروع کی جائے گی۔
اسرائیلی حکام کے مطابق جنگ کے باعث ان مقدمات کی سماعت عارضی طور پر روک دی گئی تھی، تاہم جنگ بندی کے بعد عدالتی کارروائی معمول کے مطابق بحال ہو رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو پر رشوت، دھوکہ دہی اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات عائد ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی نیتن یاہو کے لیے صدارتی معافی کی حمایت کرچکےہیں ۔

Leave a reply