سردی کی نئی لہر : مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

0
7

ملک بھر میں سردی کی نئی لہر، محکمہ موسمیات نےمختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے، تاہم پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے چند سیاحتی مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گلگت بلتستان میں بھی بعض علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

Leave a reply