دہشتگردی کیخلاف پاک فوج نےجرات اوراقدارکامظاہرہ کیا،فیلڈمارشل

0
10

فیلڈمارشل سیدعاصم مینرنےکہاہےکہ دہشت گردی کےخلاف پاک فوج نےجرات اوراقدارکامظاہرہ کیا۔
تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں اختتام پذیر ہو گئے ، اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلہ 60 گھنٹوں پر مشتمل ایک کٹھن پیٹرولنگ مشق ہے، جس کا مقصد شریک ٹیموں کے درمیان جدید عسکری خیالات، حربی تجربات اور بہترین عملی طریقہ کار کے تبادلے کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔ اس سال مقابلے میں 19 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی، آرمی اور پاکستان نیوی کی 16 ملکی ٹیموں کے علاوہ پاکستان ایئر فورس کے مبصرین بھی مقابلے میں شریک تھے۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے تمام شریک ٹیموں کی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، جسمانی و ذہنی برداشت، آپریشنل مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کثیر القومی مشقیں جدید جنگی تقاضوں کے مطابق مشترکہ تیاری اور استعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی کی بنیادی اقدار ’کردار، جرات اور قابلیت‘ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے خصوصاً دہشتگردی کے خلاف جاری جدوجہد میں ان صفات کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

Leave a reply