پاکستان نےسمیش ہائپرسونک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل متعارف کرادیا

پاکستان کی دفاعی میدان میں بڑی کامیابی، سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں جی آئی ڈی ایس نے ’سمیش نامی ہائپرسونک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل متعارف کرا دیا۔
یہ میزائل سمندر میں اہداف کو نشانہ بنانےکے ساتھ ساتھ زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سمیش میزائل کوانتہائی تیز رفتار، درست رہنمائی اور تقریباً عمودی زاویے سے حملہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے جدید فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینا ممکن ہو سکے گا۔
اینٹی شپ سیٹنگ میں اس میزائل کی رینج 290 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اس میں 384 کلوگرام وزنی وارہیڈ نصب کیا گیا ہے ۔
میزائل میں سنگل اسٹیج، ڈوئل تھرسٹ سالڈ راکٹ موٹر لگائی گئی ہے، زمینی اہداف کے لیے تیار کردہ سیٹنگ میں بھی میزائل کی رینج 290 کلومیٹر رکھی گئی ہے، تاہم اس ورژن میں وارہیڈ کا وزن بڑھا کر 444 کلوگرام کر دیا گیا ہے۔
اس میزائل میں نیویگیشن کا انحصار ایچ ڈی جی این ایس اسسٹڈ انرشیل نیویگیشن پر ہوگا۔















