پیٹ کمنز آئی پی ایل چھوڑ کر آسٹریلیا واپس روانہ

آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدر آباد کے کپتان پیٹ کمنز کمر کے حتمی اسکین کے لیے آسٹریلیا واپس لوٹ گئے۔
کمنز نے فٹنس مسائل کے باوجود آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کو جوائن کیا تھااور ساتھ ہی ری ہیب کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق کمنز کا اسکین پہلے سے طے شدہ اور کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں ہو گا، فٹ ہونے کی صورت میں 17 اپریل کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کریں گے۔















