احتجاج کیس: علی امین گنڈاپور،عمرایوب سمیت ملزمان کے وارنٹ جاری

0
7

عدالت نے احتجاج کیس میں علی امین گنڈاپور،عمرایوب سمیت دیگرملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کردئیے۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اوردیگر کے خلاف مارچ میں احتجاج سے متعلق 2 کیسز کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کر دیے۔
عدالت کے جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب پیش نہیں ہو رہے تھے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Leave a reply