پی ٹی آئی اختلافات کاشکار، خیبرپختونخوا کے صدر جنیداکبرپارٹی سے ناراض

0
7

تحریک انصاف اختلافات کاشکار،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنیداکبرپارٹی سے ناراض ،پی ٹی آئی کی سیٹ چھوڑنے،آزادنشست پربیٹھنےکااعلان کردیا۔
جنید اکبر کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی جس میں انہوں نے ایوان میں بولنے نہ دینے پر پارٹی گروپ میں شدید ناراضی کا اظہار کیا۔
انہوں نے پارلیمانی کمیٹی سے علیحدگی اور چیف وہیپ سمیت پارلیمانی لیڈر کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے میں آپ کا حصہ نہیں ہوں۔ اب میری برداشت ختم ہو گئی ۔
جنید اکبر نے کہا کہ یہ درباری ہیں مجھے بولنے نہیں دیتے، میں صرف آخری رمضان میں بولا تھا یا پھر بجٹ کے دوران موقع ملا، ہر بار صرف چند لوگوں نے ہی بات کرنا ہوتی ہے، چیف وہیپ کون ہوتا ہے کہ فیصلہ کرے کون بولے گا۔مبینہ آڈیو میں انہوں نے کہا کہ ہماری شرافت کو غلط سمجھ رہے ہو، روزانہ وہ بولیں ہم صرف ڈیسک بجائیں، کسی میں ہمت نہیں کہ پوچھے محسن نقوی ایوان میں کیوں نہیں آتے؟ چند لوگ ہر بار ایک ٹاپک پر بات کرتے ہیں۔
سپیکر سے کہوں گا مجھے آزاد پوزیشن دیں کیونکہ میری اپنی پارٹی کے لوگ بولنے نہیں دیتے۔پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے کہا کہ میں سخت بولتا ہوں کسی درباری نے کہا ہو گا کہ اس کا نام نہیں دینا۔

Leave a reply