پی ٹی آئی کا 5 اگست کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان

0
5

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو مینارِ پاکستان، لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پارٹی کے سیکرٹری جنرل بیریسٹر سلمان اکرم راجہ نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرا دی۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پرامن جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی اور جمہوری حق ہے اور امید ہے کہ ضلعی انتظامیہ قانون کے مطابق اجازت دے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر مینارِ پاکستان پر اجازت نہ ملی تو 5 اگست کو کسی متبادل مقام پر جلسے کی اجازت دی جائے۔

Leave a reply