وزیر اعظم نے یوتھ بزنس سکیموںکے تحت ذاتی قرضوں کی حد بڑھادی

0
8

وزیر اعظم شہبازشریف نے یوتھ بزنس سکیموںکے تحت ذاتی قرضوں کی حد بڑھادی۔
لاہور میں وزیراعظم کی زیرصدارت وزیراعظم یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیموں کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ قرض فراہمی کے پروگرام میں خواتین کے لیے 30 فیصد قرضے مختص کیے جائیں اور نوجوانوں کے لیےقرض حاصل کرنے کی عمر کی حد 21 سے کم کرکے 18 سال کی جائے۔لون اسکیموں پر قرضوں کی حد 75 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئی، یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیموں پر ذاتی قرضے آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے۔

Leave a reply