پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں مسلسل تنزلی، تازہ اعدادوشمار نےتہلکہ مچادیا

0
8

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ درجہ بندی کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران عالمی رینکنگ میں نمایاں تنزلی کا شکار ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2006 میں پاکستانی پاسپورٹ 79ویں نمبر پر تھا، جبکہ جولائی 2026 کی درجہ بندی میں یہ 101ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ اگرچہ یہ 2021 میں حاصل ہونے والی 113ویں پوزیشن کے مقابلے میں بہتر ہے، تاہم عالمی سطح پر اس کی رینکنگ اب بھی نسبتاً کم شمار ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہری اس وقت 29 ممالک میں ویزا فری، ویزا آن ارائیول یا الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ETA) کی سہولت کے تحت سفر کر سکتے ہیں۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق کسی بھی پاسپورٹ کی عالمی حیثیت کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ اس کے حامل افراد کو کتنے ممالک میں پیشگی ویزا کے بغیر یا آسان سفری سہولت کے ساتھ داخلے کی اجازت حاصل ہے۔ اس اعتبار سے پاکستانی پاسپورٹ اب بھی متعدد ممالک کے مقابلے میں محدود سفری رسائی رکھتا ہے۔

Leave a reply