پنجاب سائبرکرائم انوسٹی گیشن یونٹ بنانےکی منظوری

وزیراعلیٰ مریم نوازنےپنجاب سائبرکرائم انوسٹی گیشن یونٹ بنانےکی منظوری دےدی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت امن وامان سےمتعلق اہم اجلاس منعقدہوا، جس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےصوبے میں پری ایمپٹوسیکیورٹی ماڈل نافذکردیا، پنجاب حکومت نےسرحدوں سےلےکرسابئراسپیس تک دہشت گردی کےنیٹ ورکس کاگھیراکرنےکافیصلہ کرلیا۔
اجلاس میں پنجاب کی مستقل سیکیورٹی کیلئےبائیک سمیت تمام وہیکلزپرای ٹیگ لگانےکافیصلہ کیاگیا، وزیراعلیٰ مریم نوازنےگاڑیوں پرای ٹیگ لگانےاورپنجاب سائبرکرائم انوسٹی گیشن یونٹ بنانےکی منظوری دےدی۔
سائبرکرائم کاشکارخواتین اوربچیوں کیلئےخصوصی سیل قائم ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے سائبرکرائم انویسٹی گیشن یونٹ کاسربراہ مقررکرنےکی منظوری بھی دی۔















