پنجاب حکومت نےصوبےکے10اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں دینےکی منظوری دیدی

0
5

پنجاب حکومت نے صوبے کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی، جبکہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے تحصیل سطح پر 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے جامع پلان طلب کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ میں الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی۔ مزید بتایا گیا کہ ہر ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کے لیے خصوصی ڈپو قائم کیا جائے گا، جبکہ رواں ماہ 100، مئی کے وسط تک 350 اور جون کے اختتام تک مزید 264 بسیں پنجاب پہنچ جائیں گی۔

Leave a reply