پنجابی سپر سٹار گلوکار’’ ملکو‘‘کا’’ڈسکور پاکستان‘‘ کیلئے گایا بسنت کا گانا ریلیز

0
22

بسنت کے رنگ،ڈسکور پا کستان کے سنگ ۔بسنت کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے دنیا بھر میں سب سےزیادہ پسند کیے جانے والے معروف پاکستانی پنجابی گلوکار اور سپر اسٹار ملکو نے ڈسکور پاکستان کے لیے شاندار گیت ’’بسنت ائے، ناچ لے یارا ں نال‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔
یہ گیت چند ہی گھنٹوں میں بسنت کی تاریخ کا مقبول ترین گیت بن گیا۔ بسنت سے قبل لاہور کی ہر گلی اور محلے میں یہی نغمہ گونج رہا ہے، جہاں دوست احباب اکٹھے ہو کر اس کی دھن پر جھومتے اور ناچتے دکھائی دیتے ہیں۔
موسیقی دلوں کو جوڑتی ہےاور جب دھن میں اپنی مٹی کی خوشبو ہوتو وہ سیدھی دل میں اترتی ہے۔ملکو کی مدھر آواز میں ڈسکور پاکستان کا نغمہ۔بسنت اینچ لے یاراں نال۔ایسا ہی ایک گانا ہے۔جس نے رنگ، خوشی اور دوستی کے جذبےکو ایک خوبصورت انداز میں پیش کیا۔
ملکو کی سریلی آواز میں ڈسکورپاکستان کا یہ نغمہ آج صرف ایک گانا نہیں۔بلکہ ایک احساس بن چکا ہے،جو پاکستان بھر میں لوگوں کی زبان پر اور دلوں میں بس گیا ہے۔
ڈسکور پاکستان،جہاں موسیقی، ثقافت اور محبت ایک ساتھ سانس لیتی ہیں۔وہیں ملکو کی آواز میں ڈسکور پاکستان کا نغمہ دلوں کو آپس میں جوڑ رہاہے۔

Leave a reply