
بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نےشہریوں کوگرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلےکا آغاز ہوگا۔بلوچستان میں آج شام سے صوبے کے مغربی اضلاع میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا میں بھی بارشوں کے نئے سلسلے کے شروع ہونےکی پیشگوئی کی ہے، خیبرپختونخوا میں 6 سے 9 اپریل کے دوران پشاور، سوات، چترال اور دیگر اضلاع میں شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کے بڑے شہروں لاہور، مری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی آج 6 اپریل کی رات سے بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، جبکہ تیز ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔اُدھراسلام آباد میں بارش کا سلسلہ آٹھ اپریل تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے، ٹھنڈی اورتیزہواؤں سےسردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔















