ریپرطلحہ انجم نےمنگنی کرلی،تصاویرسوشل میڈیاپروائرل

پاکستان کے معروف ریپر طلحہ انجم نے حال ہی میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اور زویا کریم سے منگنی کر لی ہے۔
منگنی کی ایک سادہ اور نجی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
تقریب کے لیے طلحہ انجم نے کالے اور سرمئی رنگ کا تھری پیس سوٹ پہنا، جبکہ زویا کریم لیوینڈر رنگ کی خوبصورت ساڑھی میں نظر آئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں طلحہ انجم کو اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے ہی مشہور گانے’’ہوا آنے دے‘‘پر رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
زویا کریم ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہونے کے ساتھ ساتھ پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ایستھیٹیشیئن ہیں اور لندن میں مقیم رہی ہیں۔
اس خبر کے سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔















