سعودیہ ایئرلائن نے پاکستانی حجاج کیلئے ’حج بغیر سامان‘ سروس کا دائرہ وسیع کر دیا

سعودیہ ایئرلائن نے حج 2026 کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر سے سفر کرنے والے عازمین کیلئے ’حج بغیر سامان‘ سروس کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس سروس سے 145 مختلف مقامات کے نیٹ ورک سے سفر کرنے والے تقریباً 4 لاکھ حجاج مستفید ہوں گے، جبکہ اس اقدام کا مقصد عازمین حج کو زیادہ آسان، آرام دہ اور ہموار سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
یہ سروس وزارتِ حج و عمرہ، مطارات ہولڈنگ، نسک پلیٹ فارم اور ہلا بیگ کے اشتراک سے فراہم کی جا رہی ہے، جہاں جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے سامان کی خودکار نگرانی اور ٹریکنگ ممکن بنائی گئی ہے۔
حکام کے مطابق جدید سسٹم ہر بیگ کو مخصوص بارکوڈ کے ذریعے اس کے مالک سے منسلک کرتا ہے، جس سے سامان کی فوری شناخت، خودکار چھانٹی اور ریئل ٹائم ٹریکنگ ممکن ہو سکے گی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس سہولت سے خصوصاً پاکستان سے سفر کرنے والے حجاج کو ائیرپورٹس پر رش اور جسمانی مشقت میں کمی کا فائدہ حاصل ہوگا، جبکہ انہیں سامان کی فکر کے بغیر زیادہ اطمینان اور سہولت کے ساتھ سفر کرنے کا موقع ملے گا۔
سعودیہ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ڈیجیٹل سلوشنز اور مربوط سفری خدمات کے ذریعے عازمین حج کو آمد سے روانگی تک بہتر اور آرام دہ سفری تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
مئی 13, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














