ٹیکنالوجی کےمیدان میں نئی تبدیلی ،ایپل کی جدید اے آئی ایئر پوڈز متعارف کرانے کی تیاری

0
3

ایپل ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک نئی تبدیلی لانے کی تیاری کر رہی ہے، جو ایئر فونز کے استعمال کا انداز بدل سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی ایک خفیہ منصوبے پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت نئے ایئر پوڈز میں چھوٹے کیمرے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) شامل کی جائے گی تاکہ یہ ڈیوائس صارف کیلئے ایک طرح کی ’تیسری آنکھ‘ ثابت ہو سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپل اپنے جدید ایئر پوڈز کی تیاری کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ ان میں بلٹ اِن کیمرے اور جدید اے آئی فیچرز شامل کیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ممکنہ طور پر ایپل کی پہلی ایسی ڈیوائس ہوگی جسے خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے دور کو مدِنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان ایئر پوڈز کی فائنل ٹیسٹنگ جاری ہے جبکہ ان کا ڈیزائن اور فیچرز تقریباً حتمی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

ابتدائی طور پر کمپنی کا ارادہ تھا کہ یہ ایئر پوڈز رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں متعارف کرا دیے جائیں، تاہم جنریٹیو اے آئی سے چلنے والی سری کی تیاری مکمل نہ ہونے کے باعث لانچ مؤخر کر دی گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئے ایئر پوڈز کا ڈیزائن موجودہ ’پرو‘ ماڈل سے ملتا جلتا ہوگا، البتہ کیمروں کی تنصیب کیلئے ان کی ڈنڈیاں نسبتاً لمبی رکھی جا سکتی ہیں۔

Leave a reply