سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر

0
102

سارہ ٹیلر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

36 سالہ سابق وکٹ کیپر بیٹر سارہ ٹیلر کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے، جسے کرکٹ حلقوں میں ایک تاریخی اور انقلابی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک ہفتہ قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے افغانستان میں خواتین کرکٹ پر پابندی کے باعث افغانستان کے خلاف کسی بھی دوطرفہ سیریز نہ کھیلنے کا مؤقف اختیار کیا تھا۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق سارہ ٹیلر کی تقرری مردوں کی بین الاقوامی کرکٹ میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی اور برابری کی جانب ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اس فیصلے کو خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ شائقین کرکٹ اسے کھیل کے میدان میں مثبت تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔

Leave a reply