
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
پولیس نے حماد اظہر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں 21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا، پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے حماد اظہر کا مزید 14 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے ملزم کا موبائل اور سم برآمد کرنی ہے، موبائل اور سم اہم ثبوت ہیں، دریں اثنا عدالت نے حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع دے دی۔















