دوسراٹی ٹوئنٹی:پاکستان کاآسٹریلیاکیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

0
14

تین میچزپرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستا ن نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاہے۔شاہین سیریزمیں فتح کا تسلسل برقراررکھنےکےلئےمیدان میں اتریں گئےجبکہ کینگروز سیریزبچانےکی بھرپور کوشش کریں گے۔
دونوں ٹیموں نے سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور یہ سیریز 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کے لیے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔
قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں،شاہین شاہ آفریدی،سلمان مرزااورفخرزمان کی جگہ عثمان طارق،فہیم اشرف اورنسیم شاہ کوٹیم میں شامل کیاگیاہے۔
پاکستانی اسکواڈ:
صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان،(کپتان)سلمان آغاپلینگ الیون میں شامل جبکہ عثمان طارق، بابراعظم،عثمان خان،شاداب خان ٹیم میں شامل اورمحمدنواز،نسیم شاہ،،فہیم اشرف اورابراراحمدبھی ٹیم کاحصہ ہوں گے۔
واضح رہےکہ تین میچزکی سیریزکےپہلےمیچ میں پاکستان نے آسٹریلیاکو 22 رنز سےشکست دیکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کی ہے۔

Leave a reply