ٹیکنالوجی انقلاب: گوگل میپس میں 3نئے فیچرز کا اضافہ

0
2

گوگل میپس میں 3نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا۔یوں تو گوگل میپس کا مقصد لوگوں کو نیوی گیشن میں مدد فراہم کرنا ہے،مگر ان نئے فیچرز میں ریویوز، فوٹوز اور ویڈیوز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، تاکہ صارفین کیلئے کسی جگہ جانے کا منصوبہ بنانا آسان ہوسکے۔ان میں سے ایک فیچر نئی تصاویر اور ویڈیوز ریکومینڈیشنز کا ہے۔
گوگل میپس میں کسی لوکیشن کی تصاویر یا ویڈیز کو شیئر کرنا مشکل نہیں ،مگر اب ایپ کی جانب سے صارفین کی محفوظ کی گئی تصاویر کی بنیاد پر تصاویر اور ویڈیو سجیشنز دی جائیں گی۔ایسا اسی وقت ممکن ہوگا اگر صارفین اس کی اجازت دیں گے۔یہ نیا فیچر کنٹری بیوٹ ٹیب میں ہوگا ،جو ایپ کے نیچے موجود ہوتا ہے اور اس میں سکرولنگ کے دوران صارفین ریکومینڈیشنز دیکھ سکیں گے۔
ایک نیا فیچر جیمنائی اے آئی ماڈل پر مبنی ہے، جو صارفین کی تصاویر میں آٹو کیپشن کا اضافہ کرے گا۔جب بھی صارفین تصویر کو شیئر کرنے کیلئے سلیکٹ کریں گے ،تو جیمنائی کی جانب سے خودکار طور پر اس کا تجزیہ کرکے کیپشن فراہم کیا جائے گا۔یہ فیچر اس وقت مددگار ثابت ہوگا جب صارفین متعدد تصاویر کو سلیکٹ کریں گے ،مگر کیپشن لکھنے کی زحمت نہیں کریں گے۔
صارفین اس کیپشن کو تصاویر میپس میں پوسٹ کرنے سے قبل ایڈٹ یا ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں۔تیسرااہم اور نیا فیچر گوگل میپس کے لوکل گائیڈ کمیونٹی پروگرام کے حوالے سے ہے۔

Leave a reply