آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور خطرناک صورتحال کے ذمہ دارامریکا اور اسرائیل ہیں،ایران

0
4

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہاکہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور خطرناک صورتحال کے ذمہ دار براہ راست امریکا اور اسرائیل ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی صورتحال کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دے دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی دباؤ یا دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا اور آبنائے ہرمز کے معاملے پر اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اہم بحری گزرگاہ میں جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ دراصل اس تنازع کا نتیجہ ہے جس کا آغاز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سمندری راستوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کی ذمہ داری ایران پر عائد نہیں ہوتی بلکہ یہ ان قوتوں کے اقدامات کا نتیجہ ہے جو خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں موجود کشیدہ اور خطرناک صورتحال کے براہِ راست ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں۔
یاد رہے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایک روز قبل ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو نہ کھولا گیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a reply