نیتن یاہو کی ٹرمپ کے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی فیصلے کی مکمل حمایت کااعلان

0
113

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے فیصلے کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے یہ مؤقف پیر کے روز کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے دورے کے بعد ایران کے ساتھ ہونے والی حالیہ بات چیت سے آگاہ کیا، تاہم یہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔
نیتن یاہو کے مطابق ایران نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے اصولوں کی خلاف ورزی کی، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے بحری ناکہ بندی کا فیصلہ کیا، جو ان کے بقول درست اقدام ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کا ملک اس امریکی فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس معاملے پر واشنگٹن کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

Leave a reply