کشیدگی ختم ہوسکتی ہے،ایران کسی بھی طرح ہم سے معاہدہ کرناچاہتاہے،امریکی صدر

0
5

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگ جلد اپنے اختتام کے قریب پہنچ سکتی ہے۔
امریکی میڈیا ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے جنگ بندی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور موجودہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ تنازع جلد ختم ہو سکتا ہے۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر مؤقف دہرایا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ان کے مطابق اگر مداخلت نہ کی جاتی تو ایران اس وقت تک ایٹمی صلاحیت حاصل کر چکا ہوتا، جس سے عالمی طاقت کا توازن متاثر ہوتا۔
ادھر امریکی نائب صدر نے یونیورسٹی آف جارجیا میں خطاب کے دوران کہا کہ ٹرمپ کسی محدود معاہدے کے خواہاں نہیں بلکہ ایک جامع ڈیل چاہتے ہیں جو ایران، امریکا اور عالمی برادری سب کے لیے فائدہ مند ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران معمول پر آتا ہے تو امریکا بھی اس کے ساتھ اقتصادی سطح پر معمول کے تعلقات قائم کر سکتا ہے۔

Leave a reply