ملک میں ایندھن کی دستیابی تسلی بخش ہے، ذخیرہ اندوزی کی ضرورت نہیں، وزیر خزانہ

0
7

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے ملک کی پوزیشن تسلی بخش ہے، گھبراہٹ میں خریداری یا غیرضروری ذخیرہ اندوزی کی کوئی ضرورت نہیں۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقدہوا، اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ موجودہ حالات کےپیش نظرملک میں مارچ کی ضروریات مکمل طورپرمحفوظ کرلی گئی ہیں اوراپریل کیلئے بھی فراہمی یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے۔
اجلاس میں بتایاگیاکہ عالمی منڈی سے سپلائی کے مزید ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وقافی وزیرخزانہ وسینیٹرمحمداورنگز کاکہناتھاکہ گھبراہٹ میں خریداری یا غیرضروری ذخیرہ اندوزی کی کوئی ضرورت نہیں۔ ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے ملک کی پوزیشن تسلی بخش ہے۔

Leave a reply