ملکی معیشت مستحکم:رواں سال کےآغازپرترسیلات زرمیں اضافہ

0
9

ملکی معیشت مستحکم،رواں سال کےآغازپرترسیلات زرمیں بڑا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق جنوری2026میں ترسیلات زرکی مدمیں3.5ارب ڈالرموصول ہوئے،جنوری 2025کےمقابلےمیں جنوری2026میں15.4فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق 7ماہ میں ترسیلات زرمیں 11.3فیصداضافہ ہونےسے23.2ارب ڈالرموصول ہوئے۔جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں ترسیلات زر20.9ارب ڈالرتھیں۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کاکہناہےکہ سعودی عرب سے739.6ملین ڈالرترسیلات زرموصول ہوئیں ،متحدہ عرب امارات سے694.2ملین ڈالرموصول ہوئے،برطانیہ سے572.1ملین ڈالرترسیلات زرآئیں ۔ اورامریکا سے294.7ملین ڈالرترسیلات زرموصول ہوئیں۔

Leave a reply