سعودی حکومت کا بڑا کارنامہ، مسجد نبویؐ میں عازمین کیلئے روبوٹک چھتریاں متعارف کرادیں

0
3

سعودی عرب نے مسجد نبویؐ میں آنے والے لاکھوں نمازیوں اور زائرین کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور خودکار نظام کا استعمال مزید مؤثر بنا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مسجد نبویؐ کے صحنوں میں جدید روبوٹک اور خودکار چھتریوں کے نظام کے ذریعے زائرین کو سایہ فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے گرم موسم میں عبادت اور آمدورفت کو زیادہ آرام دہ بنایا گیا ہے۔

یہ جدید نظام دن کے مختلف اوقات میں خودکار انداز میں کھلنے اور بند ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اس کا مقصد مسجد نبویؐ آنے والے لاکھوں افراد کو سورج کی تپش سے تحفظ دینا ہے۔

حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف درجہ حرارت میں کمی لانے میں مدد مل رہی ہے بلکہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات بھی مضبوط ہو رہے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے مقدس مقامات پر جدید سہولتوں، اسمارٹ ٹیکنالوجی اور زائرین کی آسانی کیلئے مختلف منصوبوں پر مسلسل کام کیا جا رہا ہے، تاکہ عبادت کیلئے آنے والوں کو زیادہ محفوظ اور آرام دہ ماحول میسر آ سکے۔

Leave a reply