ایران جنگ ہماری نہیں تھی،میراکام اپنےملک کی حفاظت کرناتھا،برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی ان کی جنگ نہیں تھی۔
سعودی عرب کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی تو ہو چکی ہے، تاہم صورتحال کو مکمل طور پر بہتر بنانے کے لیے ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ جنگ بندی کو مستقل اور دیرپا بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، کیونکہ خطے میں وہی امن درکار ہے جو سب چاہتے ہیں، مگر اس مقصد کے لیے ابھی بہت کام باقی ہے۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ یہ تنازع برطانیہ کا نہیں تھا اور ان کی ذمہ داری اپنے ملک کی حفاظت کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کا کھلا رہنا نہایت اہم ہے، اسی لیے مختلف ممالک کو ایک ساتھ لایا جا رہا ہے، اور اس سلسلے میں سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ممالک سے بھی بات چیت کی جائے گی۔















