سرکاری سکولوں کو نجی شعبےکو دینے کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں سرکاری سکولوں کونجی شعبےکو دینے کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تیسرے مرحلے میں 2 ہزار 735 مزید سکول نجی شعبےکو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پہلے دو مراحل میں 10 ہزار سکول نجی شعبے کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔مزید ہزاروں سکول پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام میں شامل ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اس فیصلہ کا مقصد معیارِ تعلیم میں بہتری اور داخلوں میں اضافہ ہدف ہے، تاہم طلبا کو مفت اور معیاری تعلیم کی سہولت جاری رہے گی، جبکہ پسماندہ علاقوں کے سکول بھی پروگرام میں شامل ہیں۔
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ منتخب پارٹنرز یکم اپریل سے سکولوں کا انتظام سنبھالیں گے۔اس فیصلہ کے بعد اساتذہ اور عوامی حلقوں کے ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔















