خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں،ہیمامالنی نےلب کشائی کردی

0
2

بھارتی معروف اداکارہ ہیمامالنی نےخاندانی اختلافات کےبارےافواہوں پرلب کشائی کرتےہوئے کہاکہ خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں ہے اور سب دھرم جی کے بہت پیارے تھے۔
بھارت کےآنجہانی اداکاردھرمیندرکوحال ہی میں لندن میں 79 ویں بافٹا ایوارڈز کے’’ان میموریم‘‘ سیگمنٹ میں اعزاز سے نوازا گیا۔
اس اعزازکووصول کرنےکےلئےدھرمیندرکی اہلیہ ہیمامالنی نےاس شومیں شرکت کی ، اور اس موقع پر ہیما مالنی نے کہا کہ یہ ایک خوبصورت لمحہ تھا اور وہ اس کے مستحق ہیں، یہ نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے، اس سال کسی بھی ہندوستانی فنکار کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ لیجنڈ اداکار کے مداح دنیا بھر میں موجود تھے اور وہ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار کے طور پر بلکہ ایک بہترین انسان کے طور پر بھی لوگوں کو متاثر کرتے تھے۔
خاندانی کشیدگی سے متعلق سوال پر ہیما مالنی نے جواب دیا کہ’’کوئی منفی بات نہیں ہے، پاپا ہیں نا، پاپا کے لیے سب کریں گے۔ ایشا دیول، آہانہ دیول ہوں یا سنی دیول اور بوبی دیول، سب دھرمندر جی کے بہت پیارے تھے۔ وہ ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں، خاندان کے درمیان بالکل بھی کوئی نفرت نہیں ہے، دھرم جی ان سب کے لیے محبت کا ذریعہ تھے۔
واضح رہے کہ لیجنڈ اداکار دھرمیندر کا انتقال گزشتہ سال نومبر میں ہوا تھا۔

Leave a reply