یہ جنگ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈروں کی غلط علاقائی پالیسیوں اور پاگل پن کا نتیجہ ہے،رضا پهلوی

0
1

ایران کے آخری بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کا انفراسٹرکچر تباہ ہونے سے پہلے ہی اپنی ’مہم جوئی‘ ترک کر دیں اور اقتدار سے الگ ہو جائیں۔
امریکی صدر کی جانب سے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد رضا پہلوی نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ یہ جنگ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈروں کی ’غلط علاقائی پالیسیوں اور پاگل پن‘ کا نتیجہ ہے۔
رضا پہلوی کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کا تختہ اُلٹنا اب ناگزیر ہو چکا ہے۔ اُنھوں نے پاسداران انقلاب کے کمانڈرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کو مزید خونریزی میں نہ دھکیلے اور اسے مزید زخم نہ لگائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے بنیادی ڈھانچے کو محفوظ رہنے دیں اور اقتدار سے الگ ہو جائیں۔

Leave a reply