وقت کم مقابلہ سخت :لاہوریوں نے 4روز میں سوا ارب کی پتنگیں،ڈورخرید لی

0
32

وقت کم مقابلہ سخت ،لاہوریوں نےبسنت کی تیاریوں میں خریداری کےتمام ریکارڈ توڑ دئیے۔لوگوں نے 4روز میں سوا ارب کی پتنگیں،ڈورخرید لی ۔
25سال بعد بسنت منانےکی اجازت ملنےپرلاہوریوں نے خریداری کےتمام ریکارڈتوڑ دیئے ۔ بازاروں میں فل رش،بسنت نے دکانداروں کو مال داربنادیا ۔ لاہوریوں نے 4روز میں سوا ارب کی پتنگیں،ڈورخرید لی ۔
کائٹ فلانگ ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائرز ایڈووکیٹ ملک فیضان احمد نے کہا ہےکہ لاہور میں چوتھے روز تک ایک ارب 22 کروڑ سے زائد کی ڈور گڈی فروخت ہوئی جبکہ چوتھے روز پتنگوں کے ریٹ میں اضافےکے ساتھ دستیابی بھی رہی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ تاوا گڈا 700روپے ، ایک تاوا 400 روپے اور پونا تاوا 300 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، دو پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار کا فروخت ہو رہا ہے۔
ملک فیضان نے کہا کہ پہلے روز 16کروڑ روپے ، دوسرے روز 18کروڑ روپے ، تیسرے روز 20 کروڑ روپے جبکہ چوتھے روز 68 کروڑ کی خرید و فروخت ہوئی۔ اندرون موچی گیٹ مارکیٹ، اسلامپورہ، ساندہ، سمن آباد، نوناریاں اور اچھرہ سمیت دیگر علاقوں میں پتنگوں ، گڈوں اور پنوں کی خرید و فروخت جاری ہے۔

Leave a reply