پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج یوم یکجہتی کشمیرمنایاجارہاہے

0
29

پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج کشمیریوں کےساتھ اظہارہمدردی کےلئےیوم یکجہتی کشمیربھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق جنت نظیر وادی ٔکشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 79 برس بیت گئے۔بھارت کی جانب سے کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار نہتے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔

سارادن ملک بھرمیں مقبوضہ کشمیرکےمظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئےتقریبات منعقدہوں گی،بیرون ملک سفارتخانوں میں مودی سرکاری کے مظالم اجاگرکیےجائیں گے۔
ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔
شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مقام (کوہالہ پل) پر کشمیریوں سے اتحاد کے اظہار کے لیے انسانی زنجیریں بنائی گئیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغامات میں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
سمندر پار پاکستانی اور کشمیری بھی مختلف ممالک میں مظاہروں اور تقاریب کے ذریعے مسئلہ کشمیر کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروا رہے ہیں۔

Leave a reply