امریکا: شمال مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کی زدمیں،سیکڑوں پروازیں منسوخ

0
43

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں پروازیں منسوخ اور ہزاروں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔
امریکی محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور بھاری برف باری کی پیش گوئی کی ہے، جس سے حدِ نگاہ متاثر ہونے اور سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ ہے۔جبکہ موسم کی شدت کےباعث معمولات زندگی بری طرح متاثرہوئی ہےلوگ گھروں میں محصور ہو کر رہےگئےہیں، دوسری جانب موسمی حالات کےپیش نظر سکول بندکردئیے گئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق 2100پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، نیویارک، بوسٹن اور فلاڈیلفیا جیسے بڑے شہروں کے ہوائی اڈوں پر سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے FlightAware پر اپنی پرواز کی صورتحال چیک کریں۔
رپورٹ کےمطابق کل سےاب تک امریکی ریاست نیویارک میں ایک فٹ سےزیادہ برف پڑچکی ہے۔شدید برف باری اور ہواؤں کے باعث درخت گرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کے خدشات ہیں۔
متاثرہ ریاستوں کے حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے اور برف ہٹانے والی ٹیموں کو الرٹ کر دیا ہے۔

Leave a reply