ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کب لانچ ہو گا؟ ممکنہ تاریخ کا اعلان

0
2

پہلا فولڈ ایبل آئی فون کب متعارف کروایا جائے گا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔
ایک نئی لیک میں بتایا گیا ہے کہ پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو ستمبر 2026 میں آئی فون 18 پرو سیریز کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
لیک کے مطابق اس فولڈ ایبل فون کو الٹرا ماڈل کے طور پر متعارف کروایا جائے گا ،جو ایپل کا پریمیئم سمارٹ فون ہوگا۔یہ فون کتاب کی طرح کے فولڈ ایبل ڈیزائن سے لیس ہوگا۔اس کا باہری ڈسپلے 5.5 انچ کا ہوگا، جبکہ کتاب کی طرح کھلنے کے بعد اندر چھپی 7.8 انچ سکرین نظر آئے گی۔
لیکس کے مطابق اس فون کیلئے ایپل کی جانب سے بہت زیادہ پتلے گلاس اور لیکوئیڈ میٹل کی آزمائش کی جا رہی ہے ،تاکہ وہ زیادہ پائیدار ثابت ہو۔
کچھ لیکس کے مطابق اس کیلئے 3 ڈی پرنٹڈ پرزہ جات کو استعمال کیا جائے گا ،تاکہ وہ زیادہ مضبوط اور لچکدار ہو،یہ ڈیوائس متاثر کن حد تک پتلی ہوگی اور اس کی موٹائی کھلنے کے بعد محض 4.5 سے 4.8 ملی میٹر ہوگی، جبکہ فولڈ ہونے پر 9.6 ملی میٹر ہوگی۔
کچھ عرصہ پرانی ایک لیک کے مطابق فولڈ ایبل فون کا ڈیزائن اور کام کرنے کا انداز مکمل طور پر روایتی آئی فونز سے مختلف ہوگا،یہ نیا ماڈل آئی فون کو استعمال کرنے کا تجربہ مکمل طور پر بدل دے گا اور یہ بالکل نئی قسم کی ڈیوائس محسوس ہوگی اور اس آئی فون میں ویڈیوز، گیمنگ اور ملٹی ٹاسکنگ کا تجربہ بہت زبردست ہوگا۔

Leave a reply