عیدالفطرکب ہوگی؟محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہو گی ؟امسال 29 روزے ہوں گے یا 30؟پاکستان میں شوال کا چاند کب نظر آ سکتا ہے؟محکمہ موسمیات نےچھوٹی عید کے چاند کے بارے میں بڑی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے رمضان کے پہلے عشرے میں ہی روزہ داروں کو نوید سناتے ہوئےعیدالفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شوال 1447 ہجری کا چاند 19 مارچ کی صبح 6 بجکر 23 منٹ پر پیدا ہو گا، تاہم غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر بیشتر موسمیاتی سٹیشنز پر تقریباً 12 سے 13 گھنٹے ہو گی، جو رویت کیلئے موزوں نہیں سمجھی جاتی۔یعنی فلکیاتی تجزیے کے مطابق 19 مارچ کو چاند دیکھے جانے کا امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ عیدالفطر کے چاند کی شرعی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔















