آئینی ترمیم کےلئے وفاقی کابینہ کااجلاس آج پھرطلب کرلیاگیا،اجلاس میں آئینی ترمیم کامسودہ منظور کئے جانے کاامکان ہے۔
وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت آج 12بجےطلب کیاگیاتھامگراجلاس کاوقت تبدیل کردیاگیاتھاجس کےمطابق وفاقی کابینہ کااجلاس دوپہر2بجےہوناتھاجوکہ ابھی تک نہیں ہوسکا۔ اجلاس میں آج آئینی ترمیم کےمسودےکی منظوری کاامکان بھی ہے۔
قبل ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز شام ساڑھے سات بجے ہوا تھا، جس میں وفاقی وزرا اور کابینہ کے ارکان شریک ہوئے، تاہم کسی اعلامیے کے بغیر اجلاس بغیر کسی کارروائی کے آج ہفتے کے روز تک ملتوی کردیا گیا تھا، جو کہ آج دوپہر 12 بجے ہوناتھا۔
دریں اثنا متوقع طور پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم کو منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کل اسے قومی اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی دومرتبہ سربراہ جمعیت علمااسلام (ف)مولانافضل الرحمان کےساتھ ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں آئینی ترمیم مسودےپربات چیت ہوئی۔
مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ کافی اہمیت اختیارکرچکی ہے، کبھی حکومتی وفداورکبھی تحریک انصاف کےوفدکےوہاں ڈھیرےہوتےہیں۔
سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل:
آج ہونے والے سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا،چیئرمین سینیٹ نےاجلاس گیارہ بجےطلب کیاتھامگراب اُس کاوقت تبدیل کردیاگیاہے،اب سینیٹ اجلاس ساڑھےبارہ بجےہوگا،مگرسینیٹ اجلاس کاوقت ایک بارپھرتبدیل کردیاگیاہے،سینیٹ اجلاس کا6نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیاہے۔قائدایوان اسحاق ڈار وقفہ سوالات کو معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے جب کہ وزیرخزانہ بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل، 2024 منظوری کے لیے پیش کریں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی طبیعت ناساز،ہسپتال داخل
نومبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔