آئی ایم ایف پروگرام بحالی کامشن:پاکستان نےاہم فیصلہ کرتے ہوئے نجی بینک سے قرض کی درخواست کردی۔
بین الاقوامی فنڈ(آئی ایم ایف)سےقرض کےلئےحکومت نےبیرونی فنانسنگ گیپ کوپُرکرنےکےلئے تجارتی قرض بحال کرنے کی رسمی درخواست کردی۔
ذرائع کےمطابق حکومت پاکستان نےنجی بینک اسٹینڈرڈ چارسے 80کروڑ ڈالر سے ایک ارب ڈالر تک کے تجارتی قرضےکوبحال کرنے کی درخواست کی۔
پاکستان کی درخواست پر بینک نے اصولی طور پر پاکستان کیلئے قرض کی کریڈٹ لائن بحال کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔
پاکستان نےایک قرض کےحوالےسےایک درخواست سعودی عرب سےبھی کررکھی ہے،جس میں سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کی تیل کی سہولت بحال کرنے کا کہا گیا ہے۔
سعودی عرب سے اس کی تصدیق حاصل ہوتے ہی حکام آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کرکے اسے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کو ارسال کردیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔