آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: بھارت نےپاکستان کو88رنزسےہرادیا

0
51

انٹرنیشنل کر کٹ کونسل(آئی سی سی )ویمنز ورلڈکپ کےچھٹےمیچ میں بھارت نےپاکستان کو88رنز سےہرادیا۔
کولمبومیں کھیلےگئےآئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے چھٹےمیچ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناءنےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔بھارت نےپہلے کھیلے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے، جواب میں پاکستانی ٹیم 159 رنزپر ڈھیرہوگئی۔ایک روزہ کرکٹ میں بھارتی ٹیم پاکستان ویمن کے خلاف پہلی بار آل آؤٹ ہوئی ۔
بھارتی اننگز میں ہرلین دیول 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، رچا گوش نے 35 اور جمائما روڈریگز نے 32 رنز بنائے، پرتیکا راول نے 31 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے 2،2 شکارکئے۔
ہدف کےتعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 43 ویں اوور میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 81 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ نتالیہ پرویز نے 33 رنزکی اننگزکھیلی اورسدرہ نواز نے 14 رنز بنائے اور کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکی۔
بھارت کی جانب سے کرانتی گوڈ اور دیپتی شرما نے 3،3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ،جبکہ سنہے رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہےکہ بھارت کی ویمن ٹیم نے بھی مینز ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہیں کیا، ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کی کپتان نے پریزنٹر سے گفتگو کی تاہم ہاتھ نہیں ملائے۔

Leave a reply