ویسٹ انڈیز کرکٹ کا بڑا از وال، ورلڈ کپ 2027کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام

ویسٹ انڈیز کے لیے بڑا دھچکا! دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ٹیم 2027 آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔
افغانستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر براہِ راست ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کرلی، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرنے کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں۔
ویسٹ انڈیز اب ورلڈ کپ میں رسائی کے لیے کوالیفائر مرحلے میں حصہ لے گی۔ یہ مسلسل تیسرا موقع ہوگا جب ویسٹ انڈیز کو براہِ راست ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے بجائے کوالیفائر کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔ ٹیم اس سے قبل 2023 کے ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔
2027 ورلڈ کپ کے براہِ راست کوالیفائی کرنے والوں میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلا دیش، افغانستان جبکہ میزبان جنوبی افریقہ اور زمبابوے شامل ہیں۔ ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے اب ویسٹ انڈیز کو کوالیفائر مرحلے میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔















