آئی فون صارفین کی بے چینی بڑھ گئی۔معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کےآئی فون 16 کی لانچنگ کے بعد نئے ماڈل کی لیکس کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
آئی فون کے صارفین ہمیشہ اگلے ماڈل کے منتظر رہتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ نئے ماڈلز کی لیکس صارفین کو نئے فیچرز اور اپ گریڈ آپریٹنگ سسٹم کے استعمال کیلئے بے چین کیے رکھتی ہیں۔ہر سال ایپل کی جانب سے آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاتا ہے ،جس میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین لیکس کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس کو مزید اہم فیچرز اور ایک بڑے اپ گریڈ سسٹم کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق یوں تو آئی فون 17 کی پوری سیریز زیادہ اپ گریڈیشن کے ساتھ متعارف کروائی جائے گی، تاہم آئی فون 17 پرو میکس زیادہ اپ گریڈ سسٹم کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا۔لیکس کے مطابق یپل انتظامیہ آئی فون 17 پرو میکس نئی A19 پرو چپ اور ایک بڑے ہارڈویئر اپ گریڈ کیساتھ متعارف کروانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔آئی فون 17 پرو میکس کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے 12GBریم کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے، نئی اپ گریڈ ایپل انٹیلی جنس کو اے آئی ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کے بھی قابل بنائے گی ۔
اس کیساتھ آئی فون 17 پرو میکس کے کیمرے کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا، نئے ماڈل کا پرومیکس ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ کی خصوصیت لیے ہوگا، جس میں ممکنہ طور پر 48MP مین کیمرہ، 48MPالٹرا وائڈ کیمرہ اور 48MP ٹیلی فوٹو لینس شامل ہوگا لیکس میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 17 پرو میکس کیلئے ایپل ڈائنامک آئی لینڈ کو ری ڈیزائن کرسکتا ہے، اس تبدیلی سے ڈسپلے ایک ہی یعنی 6.9 انچ سائز ہونے کے باوجود پریمیئم بڑا اور زیادہ واضح نظر آئے گا۔اس کیساتھ آئی فون 17 پرو میکس کو ایکشن اور والیوم کیلئے بلکل نیا بٹن دیا جاسکتا ہے ،لیکن یہ نیا بٹن صرف پرو میکس ماڈل کیلئے ہوگا۔
گوگل کا نیا جیمنائی 2.0 اے آئی ماڈل متعارف
دسمبر 14, 2024یوٹیوب میں ایک اور دلچسپ فیچر صارفین کیلئے متعارف
دسمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکی صدارتی انتخابات:پوپ فرانس نےاہم اعلان کردیا
ستمبر 14, 2024 -
بشارالاسد کی چھٹی،محمدالبشیرشام کےوزیراعظم مقرر
دسمبر 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔