کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیےا سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ نومبرمیں آسٹریلیاکادورہ کرےگی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے ،شین ایبٹ ،کوپر کنولی،جیک فریزر مکگرک اور ایرون ہارڈی ٹیم میں شامل،جوش ہیزل ووڈ ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین اور گلین میکسویل بھی ٹیم کاحصہ ہونگے۔اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک ، میتھیو شارٹ مارکوس اسٹونش اور ایڈم زمپا بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گےجبکہ میچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں۔
آسٹریلیاکے چیف سلیکٹر جارج بیلی نےکہاہےکہ چیمپئنزٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے ،اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے، فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز 4 ،8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
میراووٹ آئین کی بالادستی لانےوالوں کیلئے ہے،محمودخان اچکزئی
ستمبر 16, 2024 -
نابینا افراد اب سورج گرہن کو محسوس کرسکیں گے
اپریل 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔