پیرس اولمپکس میں بہترین پرفارمنس کامظاہرہ کرنےپرقومی اسمبلی میں ارشدندیم کوخراج تحسین پیش کرنےکےلئےقراردادمنظورکرلی گئی۔
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس منعقدہوا۔
سپیکر ایاز صادق نےکہاکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ امام مسجد نبوی آج ہمارے درمیان موجود ہیں ہم قومی اسمبلی کی طرف سے انہیں خوش آمدید کہتےہیں مسجد نبوی دنیا بھر کے مسلمانوں کےلیے ایک خاص مقام رکھتی ہے آپ کی حکمت اور رہنمائی سے فیض یاب ہونگے اراکین نے ڈیسک بجا کر امام مسجد نبوی کا استقبال کیا۔
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےاپنی اورایوان کی طرف سےارشدندیم کوپیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی ،اراکین نے ڈیسک بجا کر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
سپیکرایازصادق نےمزیدکہاکہ ارشدندیم کی شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ارشد ندیم نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہیں،ارشد ندیم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔
پیپلزپارٹی کی سینئررہنماوممبرقومی اسمبلی سحر کامران نے ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قومی اسمبلی میں قرداد پیش کی۔
قراردادکےمتن کےمطابق پاکستان کی قومی اسمبلی ارشد ندیم کواولمپک میں تاریخی کامیابی اور سونے کا تمغہ جیتنے پر اُنہیں دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ارشد ندیم نے 92.97 میٹر جیولیں تھرو پھینک کے اولمپیک میں ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ایوان ارشد ندیم کی مسلسل محنت اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ارشد ندیم کو اس جیت پر بھرپور عزت افزائی کرے اور پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اُٹھاے تاکہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو۔
قراردادکےمتن میں لکھاگیاکہ یہ ایوان ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتا ہے،ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ وسائل کمی راستہ نہیں روک سکتی ، یہ ایوان ارشد ندیم کی سابقہ کامیابی کو بھی احترام سے دیکھتا ہے، یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ صدر مملکت ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازے۔
ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےقومی اسمبلی میں قراداد منظورکرلی گئی۔