جماعت نہم کے طلبا وطالبات کیلئے اہم خبر،رواں سال اسلامیات کا پرچہ 100 نمبر کا ہوگا۔
اس سال سے نہم جماعت میں پڑھائی جانیوالے مضمون اسلامیات لازمی کا امتحان 100 نمبروں کا لیا جائے گا۔ اس حوالے سے پنجاب بھر کےتعلیمی بورڈز نے تمام سکولوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
ہدایات کے مطابق آئندہ سے جماعت نہم کے امیدواروں کو بورڈ کیلئے امتحان میں اسلامیات کیلئے 3 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔ اسلامیات کے امتحان کے بارے میں پنجاب ٹیکسٹ بورڈ نے ماڈل پیپر بھی جاری کردیا ہے۔
اسلامیات لازمی کےماڈل پیپر تمام تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل جماعت نہم کیلئے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کا 50،50 نمبر کا پرچہ لیا جاتا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔