اللہ تعالیٰ نےپاک سرزمین کوبےپناہ سیاحتی خوبصورتیوں سے نوازا، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےاللہ تعالیٰ نےپاک سرزمین کوبےپناہ سیاحتی خوبصورتیوں سے نوازا ہے۔ پنجاب میں ٹورازم کا بے پناہ پوٹینشل ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عالمی یوم سیاحت پر پیغام میں کہناتھاکہ سیاحت کے پرعزم جذبے رکھنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کو زمین پر چلنے پھرنے اور غور وفکر کی دعوت دی۔سیاحت انسان کی فطری صلاحیتوں کو جلا بخشتی اور فکر و تدبر میں معاونت کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے پاک سر زمین کو بے پناہ سیاحتی خوبصورتیوں سے نوازاہے ۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ پنجاب میں ٹورازم کا بے پناہ پوٹینشل ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ قدرتی حسن سے مالا مال پنجاب کے علاقے کسی سے کم نہیں۔ پنجاب کا تاریخی، ثقافتی اور قدرتی ورثہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے باعث کشش ہے۔ پنجاب میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے پائیدار اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔قدیمی قلعے، مذہبی مقامات، دلکش وادیاں سیاحت کے لیے نہایت موزوں ہیں ۔
وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ سیاحت سےبین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اُجاگر کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ مری ڈویلپمنٹ پلان مری سے انفراسٹرکچر کو جدید طرز پر اپ گریڈ کرینگے۔ مری میں گلاس ٹرین چلانے کے منصوبے پر بھی ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے ۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانا پنجاب کا اعزاز ہے۔ٹورازم ڈویلپمنٹ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اُبھرے گا۔ پاکستان کے خوبصورت چہرے کو دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی فون 16 سیریز میں کون سی انقلابی تبدیلی کی جائے گی؟
جولائی 1, 2024 -
پی آئی اے کی ایک اور خاتون ایئرہوسٹس کینیڈا پہنچ کر سلپ
فروری 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔