انٹرنیشنل کارگو ٹرانسپورٹ : پاکستان اور روس کے درمیان ٹرین کب چلے گی؟

0
41

پاکستان اور روس کے درمیان ٹرین کب چلے گی؟ پاکستان اور روس کے درمیان بڑے معاہدے پر دستخط ہوگئے، جس کا مقصد بین الاقوامی کارگو ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اورمسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
گزشتہ دنوں27ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پرپاکستان اور روس نےریلوے کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔
ذرائع کے مطابق اگلے ماہ مارچ تک روس سے ایک مال بردار ٹرین چلانے کی آزمائش کی جائے گی، جو آذربائیجان اور ایران کے راستے پاکستان آئے گی۔
اس حوالے سے ماسکو میں مقیم ایرانی سفیر کاظم جلالی کا کہنا ہےکہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ہی نہیں ،بلکہ اہم برادراسلامی ملک ہے، پاکستان کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات حالیہ برسوں میں مزید پروان چڑھے ہیں۔
پاکستان اور روس کے درمیان کارگو ٹرین پر بات کرتے ہوئے ایرانی سفیر کا کہنا تھاکہ اس کی منصوبہ بندی روس اور پاکستان نے کی ہے، ہم ایک اقتصادی عنصر کے طور پر اپنا کردار ادا کریں گے، یہ ایک زبردست اقتصادی منصوبہ ہے، جس کیلئے ہم پاکستان اور روس کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔دونوں ممالک کا مقصد ریلوے کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں اور اس اہم شعبے کوجدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان فضائی سروس شروع کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جس سے فضائی سفر آسان ہوگا اور دونوں ممالک کے لوگ آپس میں ایک دوسرے سے ملیں گے اور کاروباری اور سیاحتی مواقع تلاش کر سکیں گے۔

Leave a reply