مریخ کے بعدایلون مسک نے ایک اور سیارے تک پہنچنا اپنا خواب قرار دیدیا۔
ٹیسلا اور سپیس ایکس کمپنیوں کے مالک ایلون مسک طویل عرصے سے انسانوں کو مریخ پر بسانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ مارچ 2024 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میںایلون مسک نے پیشگوئی کی تھی کہ سپیس کا تیار کردہ سٹار شپ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا۔
اسی طرح فروری 2024 میں انہوں نے کہا کہ ہم نے مریخ پر 10 لاکھ انسانوں کو پہنچانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔مگر اب انہوں نے مریخ کے بعد ایک اور سیارے پر نظریں جمالی ہیں۔ اب ان کا ہدف ہمارے نظام شمسی کا 7 واں سیارہ یورینس ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ پر ریپلائی کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا ہے کہ میرا خواب یورینس تک رسائی حاصل کرنا ہے، یقیناً وہاں تک رسائی مشکل ہے، مگر ہمیں اس ہدف کا تعاقب کرنا ہوگا۔
مریخ پر پہنچنا ایلون مسک کا پرانا خواب ہے اور دسمبر 2023 میں ایک ایکس پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہیے۔ ایلون مسک کے بقول اگر زمین رہائش کے قابل نہ رہے تو ہمیں ایک خلائی طیارے سے نئے گھر کی جانب پرواز کرنا ہوگا، اس مقصد کے حصول کیلئے پہلا قدم خلائی سفر کے اخراجات کو کم کرنا ہے اور اسی لیے انہوں نے سپیس ایکس کی بنیاد رکھی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ہنس مکھ دردانہ بٹ کو مداح آج بھی نہیں بھولے
مئی 9, 2024 -
مائیکل جیکسن کس کے قرض دار تھے؟ حیران کن انکشافات
جون 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔