ایچی سن کالج کے پرنسپل کے استعفیٰ کا معاملہ

0
39

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک کے صفِ اوّل کے تعلیمی ادارے کی تباہی کی کوششوں کی شدید مذمت

اداروں کی تباہی شریف خاندان کا پرانا وطیرہ اور روایت ہے، اپنے ادوارِ اقتدار میں ان مجرموں نے پولیس، انتظامیہ اور عدلیہ سمیت پوری ریاستی مشینری کو کرپٹ اور تباہ و برباد کیا۔

پنجاب میں اقتدار پر قابض وزیراعلیٰ کی اپنی ذاتی زندگی میرٹ چوری، جھوٹ، کرپشن، بلیک میلنگ اور مینڈیٹ چوری سے عبارت ہے، ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ جاتی امراء کے مجرموں کی پوری سیاست، ترجیحات اور اندازِحکمرانی کا خلاصہ ہے۔

والدین اور شہری تعلیم اور تعلیمی اداروں کی تباہی پر سراپا احتجاج ہیں، اس معاملے کی مکمل اور جامع تحقیقات کی جائیں اور احد چیمہ، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے بھرپور جواب طلبی کی جائے

Leave a reply